ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صومالی دستوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی

صومالی دستوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی

Wed, 18 Oct 2017 19:43:05    S.O. News Service

موغادیشو ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صومالی پولیس نے گزشتہ ہفتے موغادیشو میں ہوئے خونریز بم حملے کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے کو منعقد ہونے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر صومالی دستوں نے فائرنگ بھی کی۔ روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے اس مقام کی ناکہ بندی کر دی تھی تاکہ لوگ وہاں نہ پہنچ سکیں۔ اس مقام پر ہوئے خونریز حملے میں تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس پر ملکی عوام شدید غم و غصے میں ہیں۔


Share: